کراچی (اسٹاف رپورٹر)شادمان ٹاؤن میں رہائشی اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر کوریڈورکی چھت کا کچھ حصہ گرگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی میں واقع باب رحمت رہائشی اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پرکوریڈورکی چھت کا کچھ حصہ گرگیا۔ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اپارٹمنٹ کی بالائی منزل پر رہائش پذیر مکینوں کو اپارٹمنٹ سے اترنے کےلیے واحد راستہ یہی تھا جس کے باعث بالائی منزلوں کے مکین محصور ہو کر رہ گئے تھے ۔