کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت/جیل کمپلیکس نے پی ٹی ایم رہنماء علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز اور ملک مخالف تقاریر کے مقدمات میں پراسیکیوشن کی جانب سے تین مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواستوں پر علی وزیر سے جواب طلب کرلیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے تین مقدمات میں علی وزیر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 5 نے علی وزیر کو نوٹس جاری کردئیے ۔عدالت نے علی وزیر سے 14 اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔درخواستیں اے ٹی سی کورٹ نمبر 5،7 اور 3 میں دائر کی گئی ہیں ۔