راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 15سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ روات کومحمدرمضان نے بتایا کہ میری بیٹی بعمر 15سال اپنی ماں کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، خالد محمود جوکہ ہمارا پڑوسی ہے اس کے گھر میری بیوی اور بیٹی کام کرتی تھیں، خالد کی بیوی شازیہ نے مجھے کہا کہ میں بیمار ہوں اپنی بیٹی کو کچھ دن ہمارے گھر چھوڑ دو، ہم نے ان پر اعتبار کیا اور میری بیٹی تقریباً سوا مہینہ ان کے گھر رہی، کچھ دن پہلے وہ واپس اپنے گھر آئی تواس نے بتایا کہ خالد نے اپنے گھر کے کمرے میں زبردستی اس سے زیادتی کی۔