راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز زکریا مسجد و مدرسہ کو سیل کر دیا گیا ، زکریا مسجد کے انتظامی معاملات پر گزشتہ چند دنوں سے اختلافات اور کشیدگی جاری تھی، اس دوران فریقین کے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے تھے،پولیس نے دونوں گروپوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر2ایف آئی آرزبھی درج کی تھیں ،گزشتہ روزپولیس نے نقص امن عامہ کے اندیشے پر زکریا مسجد کوسیل کرکےنفری تعینات کردی۔