راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 8سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ سٹی کو محمدوقار نے بتایاکہ میرے والد محمدیار جوکہ عسکری سی آئی ٹی ٹیپوروڈ راولپنڈی میں ملازم ہیں ، آج مری روڈ نزد لیاقت باغ کراس کرتے ہوئے ایک کارنے ٹکر مار کرانہیں شدید زخمی کردیا،سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے تھانہ روات پولیس کواسرار حسین نے بتایاکہ میرابھتیجا عبدالرحمٰن اور بیٹاعمر اسرارموٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ کوٹلہ موڑ چک بیلی روڈ پرایک ویگوڈالے نے موٹرسائیکل کوٹکرماری اور میرابیٹا اور بھتیجا دونوں شدید زخمی ہوگئے میرابیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ صدرواہ کوکاوش اسیرنازش نے کہاکہ میں اپنے بیٹوں حمائیل بعمر 8سال اور ایزل بعمر 5سال اپنے موٹرسائیکل پربیرئیرنمبر 2یوٹرن پرکھڑے تھے ایک ڈمپر تیزرفتاری سے ٹیکسلاکی جانب سے آیاجس نے ہمارے کھڑے موٹرسائیکل کوپیچھے سے ٹکر ماری ،جس سے ہم تینوں موٹرسائیکل سے گرگئے ،مجھے اور میرے بیٹے حمائیل کوشدیدچوٹیں آئیں پی اوایف ہسپتال علاج معالجے کے لئےلے آئے ،میرابیٹا حمائیل انہی ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔