• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے کوڑا ٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا، صرف ایک فیصد ریکوری

راولپنڈی (ساجد چوہدری )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو راولپنڈی کے شہریوں سے کوڑا ٹیکس کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے،پہلے 6ماہ کا بل جمع کروانے کی آخری تاریخ میں تین دن باقی ہیں، 75کروڑ روپے کی بلنگ کے مقابلے میں صرف ایک کروڑ روپے کی وصولی ہو سکی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن ملک نعمان خالد نے بتایا کہ راولپنڈی شہر میں 2لاکھ 85ہزار چھوٹے بڑھے اور کمرشل یونٹس کو کوڑا ٹیکس کے بل بھجوائے جا چکے ہیں جس میں یکم جولائی سے 31دسمبر تک 6ماہ کیلئے 75کروڑ روپے وصول کرنے ہیں جبکہ مجموعی طور پر راولپنڈی سے کوڑا ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے مگر پہلے چھ ماہ کی ریکوری کیلئے شہریوں کو بھجوائے گئے بلوں کی آخری تاریخ 30نومبر کو ختم ہو جائیگی اور شہریوں کی طرف سے صرف ایک فیصد رقم کرائی ہے ، تاجر تنظیموں کی طرف سے کوڑا ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ آ رہی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کوڑا ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کو جلد سے جلد یقینی بنائیں ۔
اسلام آباد سے مزید