• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کے 21 کنٹریکٹ ملازمین کی تجدید نہ ہونے پر متاثرہ ملازمیں میں تشویش

 اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں 21 کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں کی تجدید نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین میں تشویش کی لہردوڑ گئ ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ان میں دو اسسٹنٹ رجسٹرار، دو قانونی افسران، ایک اکاؤنٹنٹ، دو ایف ڈی اوز، چار اسسٹنٹس، چھ اپر ڈویژن کلرکس، ایک لوئر ڈویژن کلرک اور ایک سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ متاثرہ ملازمین نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی جگہ من پسند افراد کو تعینات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید