• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باصلاحیت و مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے،ڈاکٹر جمال

راولپنڈی (جنگ نیوز )پنجاب کے سابق صوبائی وزیر برائے صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین قومی خدمت ہے۔ مالی وسائل کی کمی کسی بھی ہونہار طالب علم کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رونق 3.0 کے موقع پر ایم پی سی ایچ ایس اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر محمد نواز لالی کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سیکٹر بی-17 اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے مہمانوں کو ٹرسٹ کے تحت قائم اس نجی یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں، صنعتی روابط اور طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید