فرانس بھر میں عیدالفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
پیرس کے نواحی علاقے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے بلا رنگ و نسل، قوم، فرقہ اور مذہب باہمی محبت، برداشت اور حسنِ سلوک پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عید جیسے تہوار دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنے کا بہترین موقع ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر کمال نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جس ملک میں روزگار حاصل ہو، اس کے قوانین کا احترام اسلام کے مطابق ضروری ہے اور رمضان کے بعد بھی ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔
تقریب میں حافظ محمد معظم نے نعت پیش کی جبکہ خان غلام مرتضیٰ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں پاکستان اور فرانس کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور شرکاء نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔