• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی یارکشائر کا حصہ بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف فاسٹ بولر حسن علی کو انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر نے آئندہ وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی20 ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مطابق حسن علی، افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے، جو انجری کے باعث اس سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

حسن علی نا صرف ٹی20 ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے بلکہ روتھسے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی واروکشائر اور لیسٹر شائر کے خلاف میچز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا ٹی20 کرکٹ میں ریکارڈ انتہائی متاثر کن ہے۔ وہ اس سے قبل بھی واروکشائر کی نمائندگی کر چکے ہیں اور تین سیزنز میں 44 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر حسن علی پاکستان کے لیے 57 ٹی20 میچز میں 72 وکٹیں لے چکے ہیں اور اپنی منفرد بولنگ اور مہارت کی بدولت مختصر فارمیٹ میں میچ ونر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

یارکشائر کے جنرل منیجر کرکٹ گیون ہیملٹن نے کہا کہ اگرچہ نوین الحق کی عدم دستیابی پر افسوس ہے، تاہم حسن علی کی شمولیت ٹیم کے لیے بڑی تقویت ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی کا تجربہ اور صلاحیتیں ٹیم کے لیے نہایت اہم ہوں گی اور کلب ان کی آمد کا بے صبری سے منتظر ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید