• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف زمینی کارروائی، 55 فیصد امریکی مخالف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی اکثریت کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دے دیں گے۔

65 فیصد امریکیوں میں ایران پر امریکی صدر کی طرف سے بڑے زمینی حملے کے حکم سے متعلق یکساں رائے پائی گئی۔

خبر ایجنسی اور ایپسوس کی طرف سے 17 سے 19 مارچ تک کیے گئے سروے کے نتائج سامنے آ گئے۔

سروے نتائج کے مطابق صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کی حمایت میں ہیں۔ 55 فیصد امریکیوں نے زمینی کارروائی کی مکمل مخالفت کی۔

سروے نتائج کے مطابق 34 فیصد امریکیوں نے ایران میں اسپیشل فورسز کی تعیناتی کی حمایت کی، 59 فیصد امریکی ایران میں جنگ کے خلاف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید