یوکرین کے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اور سیاستدان اینڈری پاروبی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق اسپیکر پارلیمنٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے سابق پارلیمانی اسپیکر اینڈری پارو بی کو ہفتے کے روز مغربی شہر لیویو کی سڑک پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، ملزم فوڈ ڈلیوری ڈرائیور کے روپ میں تھا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ 54 سالہ پارو بی کی ہلاکت تقریباً دوپہر کے وقت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارو بی پر 8 گولیاں چلائیں اور پھر الیکٹرک بائیک پر فرار ہو گیا۔
پارو بی نے اپریل 2016 سے اگست 2019 تک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں اور فروری سے اگست 2014 تک یوکرین کی قومی سلامتی و دفاع کونسل کے سیکریٹری بھی رہے۔