• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈ میرین سائنسز میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی اور تقریب منعقد ہوئی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الہٰی بخش مرغزانی نے پرچم کشائی کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر نے کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے یوم پاکستان کی تقریب صرف ایک جشن نہیں بلکہ ایک عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقیخوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گےان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہماراقومی تشخصتاریخ اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا ایک اہم موقع ہوتاہے یہ وہ دن ہے جب 1940 میں قرارداد لاہور پیش کی گئی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیٰحدہ وطن کی بنیاد رکھی اس موقع پر مختلف فیکلٹی کے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔