• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے

کوئٹہ(پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہےکہ کیسکو کی جانب سے عوام سے کیے گئے دعوے ایک مرتبہ پھر کھوکھلے ثابت ہوئے کیسکو نے عید سے قبل اعلان کیا تھا کہ عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی مگر حقیقت اس کے برعکس رہی اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عید جیسے اہم موقع پر بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا رکھاانہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں غیریقینی کے باعث چھوٹے تاجر اور دکاندار مالی نقصانات برداشت کرنے پر مجبور اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام اور تاجر برادری کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔