• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قیادت عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے ، سربلند جوگیزئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے صوبائی حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام علاقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس سے صوبہ ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا یہ باتیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری سردار زادہ صمد خان گورگیج کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کی آواز بنی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپورکی قیادت میں پارٹی عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے بلوچستان میں پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید