• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ، ٹیموں نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ اور تولہ رام روڈ کے علاقوں میں بیکری اور بیکنگ یونٹس کا معمول کا معائنہ کیا بیکری مالکان کو ہدایت کی گئی کہ عملے کی ذاتی صفائی، حفاظتی لباس کے استعمال، مصنوعات پر تیاری و میعادِ ختم ہونے کی واضح تاریخ درج کرنے اور خوراک کو مناسب درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے جیسے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔