کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا اہم دن ہے یہ وہ دن ہے جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور اس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیٰحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا یہ بات انہوں نے پیر کو گورگیج ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس بات کا عہد کریں کہ پاکستان کی بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاہمیں یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کی ترقی ، امن و سلامتی کے لئے مل کر شب و روز کام کریں گے ملک کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے اور ملک کی سلامتی میں ہم سب کی سلامتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔