• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،زرک مندوخیل

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت عوام کی  ترقی کے لیے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے عوامی خدمت اولین ترجیح ہے حکومت نے دو سالوں کے دوران عوامی مسائل کو حل کرنے اور کوئٹہ شہر کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں یہ بات انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی زر ک خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو عوامی خدمت کے منشور پر ووٹ دیکر کامیاب کیا کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر، ٹریفک کے نظام میں بہتری، پینے کے پانی کی سہولیات ، ہسپتالوں کی فعالیت سمیت دیگر اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن کے مثبت ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس حوالے سے بھی جلد عوام بہتری محسوس کریں گے زر ک خان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے انہیں ہنر سکھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے ہزاروں کو نوجوان مستفید ہوکر اندورن ملک اور بیرون ملک اپنے اور اپنے خاندان کے لیے باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔