• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اُٹھا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

یوم پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا گئی۔

پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن’برج خلیفہ‘ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بھی جمع ہوئے۔

ڈاون ٹاؤن دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں روشن دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے عمارت کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور مل کر جشن منایا۔

واضح رہے کہ پچھلی ایک دہائی سے’برج خلیفہ‘ کو یوم پاکستان اور یوم آزادی سمیت پاکستان کی تاریخ کے اہم دنوں پر باقاعدگی سے پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصل خانے میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

ابوظبی میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے قومی پرچم لہرایا اور حالیہ تنازعات میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کے لئے جدوجہد کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور اس مسئلے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید