• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2025ء میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے آلودہ ملک قرار

فضائی آلودگی سے متعلق نئی عالمی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان 2025ء میں دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ سے آلودہ ملک رہا۔

فضائی معیار پر نظر رکھنے والی سوئٹزرلینڈ کی کمپنی آئی کیو ایئر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف 13 ممالک ایسے تھے جہاں پی ایم 2.5 کی اوسط سطح عالمی ادارۂ صحت کے معیار، یعنی 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رہی۔ 

پاکستان میں خطرناک باریک ذرات، یعنی پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی مقررہ حد سے 13 گنا تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 143 میں سے 130 ممالک اور خطے عالمی معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہے۔ 

 عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت، پاکستان اور چین میں ہیں۔ 

دوسری جانب آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما صاف ترین ممالک قرار پائے۔ جبکہ لاؤس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں موسمی اثرات، خاص طور پر زیادہ بارشوں اور ہواؤں کے باعث آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید