• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی خطرناک

لاہور( نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت میں چھٹی کے باوجود کے بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی اورلاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ۔شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409ریکارڈ کی گئی ہے،سموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416پر پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سموگ سے بچا ئوکے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔محکمہ ماحولیات ،آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید