• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: یومِ پاکستان کے موقع پر سفارت خانۂ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

یومِ پاکستان کے موقع پر سفارت خانۂ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستانی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پرچم کشائی کی اس تقریب میں ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود بیلجیئم اور گردونواح کے شہروں سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بانیان پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر بھی روشنی ڈالی۔

اُنہوں نے یورپین یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے باسمتی چاول کے لیے جی آئی ٹیگ کے حصول اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا ذکر کیا۔ 

اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قوم پر بھارت کے مظالم اور خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ 

اس موقع پر دعا کی گئی کہ امت اپنے اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہو۔

برطانیہ و یورپ سے مزید