ایران نے علی لاریجانی کی شہادت کے بعد محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔
باقر ذوالقدر پاسداران انقلاب کے کمانڈر ہیں اور ایران کے حکومتی ڈھانچے میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے 2020ء تک 8 سال ڈپٹی چیف آف اسٹریٹیجی آف جوڈیشری کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ پاسداران انقلاب کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف اور اس سے پہلے ڈپٹی کمانڈر ان چیف بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے وزارت داخلہ میں ڈپٹی چیف آف سیکیورٹی اینڈ لا انفورسمنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔