• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی بینک کا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے تیل، خوراک اور ضروری اشیاء کی درآمد جاری رکھنے کے لیے خصوصی فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو بجٹ سپورٹ اور سپلائی چین فنانس فراہم کیا جائے گا۔ 

اے ڈی بی نے محدود مدت کے لیے تیل کی درآمد کی فنانسنگ بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

ایشیائی بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ تنازع سے توانائی قیمتوں، مہنگائی اور کرنسیوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، شپنگ روٹس متاثر، ترسیل مہنگی اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ 

ایشیائی بینک کے مطابق کھاد اور پیٹروکیمیکل سپلائی خطرے میں ہے اور زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

بینک کے مطابق سیاحت اور ترسیلاتِ زر پر انحصار کرنے والی معیشتیں زیادہ خطرے میں ہیں، رکن ممالک کی معیشتوں کے استحکام کے لیے فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید