• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جب تک ضروری ہوا اپنا دفاع جاری رکھے گا، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جب تک ضروری ہوا اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو ایک غیر قانونی جنگ کا سامنا ہے جو امریکا اور اسرائیل نے مسلط کی ہے، یہ جنگ صریحاً بلا جواز اور سفاکانہ ہے، جنگ اُس وقت شروع کی گئی جب ایران اور امریکا جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی عمل میں مصروف تھے، 9 ماہ کے دوران دوسری بار سفارتکاری کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ  نے جنوبی ایران کے شہر میناب کے اسکول پر حملے کو منصوبہ بندی کے تحت کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کسی غلطی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام تھا، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے، اسکول کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، جس کی بلاامتیاز مذمت اور ذمہ داران کا احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے متضاد بیانات اس کی ذمے داری کو چھپا نہیں سکتے، حملوں میں ایران میں شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 عباس عراقچی کے مطابق اب تک 600 سے زائد اسکول تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید