• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، 59 فیصد عوام کارکردگی سے مطمئن نہیں، سروے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس حوالے سے امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا پول سروے جاری کر دیا۔ 

واشنگٹن سے امریکی چینل کے مطابق سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔ 

سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کر دیا، 59 فیصد رائے دہندگان ٹرمپ کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کر دیا، معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا اور 66 فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ 

سروے رپورٹ کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔ اسی طرح ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں اور 64 فیصد نے انکی کارکردگی مسترد کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید