• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

ایران اور حزب اللّٰہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاع کیلئے درد سر بن گئے، اسرائیل نے یوکرین سے مدد مانگ لی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی چھوٹے ڈرونز روکنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

اسرائیل کے تحقیقی ادارے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران تقریباً 550 ڈرونز اسرائیل کی جانب داغ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈرونز اگرچہ میزائلوں کے مقابلے میں کم تباہ کن ہوتے ہیں، لیکن انہیں پکڑنا اور روکنا زیادہ مشکل ہوتا ہے، کیونکہ یہ کم بلندی پر اور مختلف انداز میں پرواز کرتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر مسلسل ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اب تک 100 سے زائد ڈرون حملے ہوئے ہیں، جن میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، چونکہ یہ حملے قریبی فاصلے سے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے وقت کم ملتا ہے اور خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کیخلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ایران کے سستے اور خودکُش شاہد ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے، یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے5 ممالک میں ڈرونز کیخلاف فوجی یونٹس تعینات کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید