• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: محبت میں رکاوٹ بننے پر پولیس افسر کی بیٹی نے باپ کو زہر دے کر قتل کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں محبت میں رکاوٹ ڈالنے پر پولیس اہلکار بیٹی نے افسر باپ کو زہر دے کر قتل کردیا، 3 سال بعد پکڑی گئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک پولیس افسر کی 3 سال پرانی پراسرار موت کا معمہ حل ہو گیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے اس کی اپنی بیٹی نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق 25 اپریل 2023 کو 45 سالہ پولیس افسر جاونت بلوار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا  تھا۔ اس کی بیٹی آریا بلوار جو خود بھی پولیس اہلکار ہے، اس نے والد کو ایک ملک شیک دیا جس میں مبینہ طور پر زہر ملایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر جب ضلع کلکٹر کے دفتر چاندپور پہنچا تو اسے چکر آئے اور وہ گر کر ہلاک ہوگیا۔

 ابتدائی طور پر ان کی موت کو ’’اچانک طبی موت‘‘ قرار دے کر کیس بند کر دیا گیا تھا کیونکہ اس وقت کسی مجرمانہ پہلو کا شبہ نہیں تھا۔

پولیس تحقیقات میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا قتل تھا، کیونکہ پولیس افسر کی بیٹی آریا بلوار اشیش نامی شخص سے تعلق میں تھی، اور اس کے والد اس کی مخالفت کرتے تھے، جس کے بعد مبینہ طور پر جوڑے نے والد کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق آریا نے اپنے کزن کو زہر حاصل کرنے کے لیے 5 ہزار روپے دیے اور زہر کو ملک شیک میں ملا کر والد کو دیا گیا، قتل کے بعد ملزمہ آریا نے اشیش سے شادی کر لی، بعد میں دونوں کے تعلقات خراب ہو گئے اور جھگڑے شروع ہو گئے، جس کے بعد اشیش نے  پولیس کو اعترافی بیان دیا اور چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید