• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر نے ایران جنگ کے معاملے پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی اسرائیلی وزیراعظم سے پیر کو ہونیوالی ٹیلی فون پر گفتگو میں تناؤ پیدا ہوا، ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو شامل کروانے پر وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینس نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے ایرانی رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی، نائب صدر نے نیتن یاہو کو کہاکہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔

ذرائع کےمطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعووں کی حقیقت سے واقف تھے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی موت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی۔

اخبار نے لکھا کہ اس ٹیلی فون کال کے ایک دن بعد اسرائیلی میڈیا نے گفتگو سے متعلق غلط خبر دی، خبر دی گئی کہ وینس نے فلسطینیوں پر آباد کاروں کے تشدد پر نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی، وائٹ ہاؤس نے شک ظاہر کیا کہ اسرائیلوں نے وینس کو بدنام کرنے کے لیے یہ کہانی گھڑی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید