کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک مضبوط اور خودمختار اجتماعی سلامتی کا نظام قائم کریںموجودہ عالمی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسلمان ممالک اپنی دفاعی اور سیکورٹی ضروریات کے لیے کفریہ طاقتوں پر انحصار ختم کریں یہ باتیں مجلس احرار اسلام پاکستان کےقائد سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں رہنماؤں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بیرونی طاقتوں پر انحصار نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہےاس لیے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک اپنے وسائل، صلاحیتوں اور افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک مشترکہ سیکورٹی فورم تشکیل دیں جو داخلی و خارجی خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔