• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو ریجن میں 90فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی، ترجمان پیسکو

پشاور (اے پی پی)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو ) ریجن میں گزشتہ رات مسلسل بارش کے بعد متاثرہ 137فیڈرز میں سے 90فیڈرز پر مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ اتوار کو پیسکو کے ترجمان کے مطابق پیسکو ریجن میں گزشتہ رات مسلسل بارش کے باعث 137فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔پیسکو آپریشن ٹیموں نے 90 فیڈرز پر مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق پیسکو چیف نے آپریشن ٹیموں کو بقیہ47فیڈرز پر جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق بقیہ تمام فیڈرز پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ پیسکو صارفین بجلی بندش کی اطلاع 118پر کال کر کے دیں۔
پشاور سے مزید