• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نستہ، اشتہاری سمیت 7ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ یاسین خان نے نفری کے ہمراہ تھانہ نستہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان، ایس ایچ او نستہ یاسین خان، کیو آر ایف، آر آر ایف، لیڈی پولیس سمیت دیگر بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ایک مجرم اشتہاری سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر چار پستول، دو بندوق، ایک کلاشنکوف اور 107عدد کارتوس برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور سے مزید