• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PEDOمیں کھلی کچہری ،عوامی مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات

پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کیGood Governance Road Mapکی جاری پالیسی کے تحت محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)نے آن لائن (براہ راست )ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرانوارالحق کی زیرصدارت فیس بک پربراہ راست منعقدہ ای کھلی کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 31افرادنے ادارے سے متعلق درپیش مسائل پرکھل کرگفتگو کی جن میں سکولوں ،مساجداورپبلک مقامات پرجاری سولرمنصوبوں، بجلی کی نعمت سے محروم اضلاع میں منی مائیکروپراجیکٹس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سمیت ادارہ ہذامیںبھرتیوں سے متعلق ایچ آرکے جاری عمل کے بارے میں پیڈوحکام کو آگاہ کیاگیا۔ دوسری جانب سے عوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیاگیا۔چیف ایگزیکٹو پیڈو نے آن لائن فیس بک کے ذریعے براہ راسٹ ٹیلی فون پر موصولہ کالز کے ذریعے عوامی مسائل کوغورسے سنااورموقع پر موجود افسران وحکام کو انکے مسائل فوری طورپرحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 2گھنٹوں کے دورانئے پرمشتمل ای کھلی کچہری کے آخرمیںسی ای اوپیڈو انجینئر انوارالحق نے ای کھلی کچہری کوعوام الناس اورادارے کے درمیان فاصلے کم کرکے معاملات کو شفافیت سے انجام دینے کی طرف صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام قراردیااوریقین دلایا کہ اسی نوعیت کی کھلی کچریوں کاانعقاد ہردوماہ بعد باقاعدگی سے تسلسل سے کیا جائے گاجن میں عوامی مسائل کو براہ راست سن کرانکافوری حل کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید