پشاور ( آن لائن ) انٹر ڈیپارٹمنٹل والی بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنلز کے بعد خیبر پختونخوا ( کے پی ) اور پاکستان آرمی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ہلے سیمی فائنل میں کے پی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اے ایس ایف کو 1 - 3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ میچ کے دوران کے پی کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 1 - 3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ آرمی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔اب ٹورنامنٹ کا فائنل خیبرپختونخوا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے صدر خالد وقارچمکنی نے خیبرپختونخوا ٹیم اور کوچ لیئق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی فائنل میں بھی اسی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرکے ٹرافی اپنے نام کریگی ٹورنامنٹ کے لیے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 10لاکھ روپے، رنر اپ کو 7لاکھ روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5لاکھ روپے جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 3لاکھ روپے دیے جائیں گے۔