• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور (اے پی پی)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد اصغر سورانی سمیت انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر مکمل اور بروقت عملدرآمد ہر محکمے کی اولین ذمہ داری ہے اور عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر، غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری ڈیش بورڈ کے مطابق فیلڈ میں پائی جانے والی کمزوریوں کو فوری طور پر دور کرے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے باہمی رابطہ بڑھائیں ۔رپورٹنگ سسٹم کو مضبوط کریں اور صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت دیئے گئے تمام اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
پشاور سے مزید