• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

پشاور(جنگ نیوز)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے بدھ کے روز پودہ لگا کر یو ای ٹی پشاور میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغازکیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے اساتذہ، طلباء اور سٹاف پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ا نہوں نے کہا کہ طلباء میں بھی شجر کاری کو فروغ دینا چاہیے تاکہ وہ اپنے اورآنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں اور شجرکاری کے ذریعے ملک میں ماحول دوست کلچر کو فروغ دے سکیں جس سے اقوام متحدہ کے پائیدار امن ترقی کے اہداف 2,13اور 15 کے حصول میں براہ راست تعاون ملے گا۔
پشاور سے مزید