• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا،وزیرستان سے تعلق رکھنے والےنوجوان اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے متھرا میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اورجواں سالہ لڑکی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، نامعلوم مسلح افرادنے گھر میں داخل ہوکر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کاکہناہے کہ ورثاءکے آنے کے بعد باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی اوراصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔متھراپولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں شیر آبادقلمہ کے علاقے میں ایک نوجوان اور لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی، جب وہ کوارٹر پہنچے تو دونوں کی خون میں لت پت نعشیں پڑی تھیں جن کی شناخت 22سالہ محمد اللہ ولدمحمد سکنہ وزیرستان اور 18سالہ دختر کابل سے ہوئی ہے۔دونوں کی نعشیں تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں ۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پریہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان پہلے سے شادی شدہ تھا اور وہ کراچی میں میں بھی خفیہ طور پر رہے ہیں ، ان کی جان کو خطرات کے پیش نظر وہ متھرا منتقل ہوئے ۔پولیس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیاہے کہ ہوسکتاہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی ہو جس پر رشتہ داروں نے انہیں غیرت کے نام پر نشانہ بنایا ہوتاہم مقتولین کے ورثاءکی وزیرستان سے آمد کے بعدہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے اورمزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔
پشاور سے مزید