• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کا اہلیہ کیلئے شادی کی سالگرہ کا محبت بھرا پیغام

—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سارہ بھروانہ کے بارے میں لکھا کہ یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج  کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کر دیا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا، الحمدللّٰہ۔

اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقت ور ہو سکتی ہے۔

عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور شادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب وہ 2 بیٹوں اور 1 بیٹی کے والد ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید