• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی رکشہ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی رکشہ چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں وہ رکشہ چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو شارٹس اور ٹی شرٹ کے ساتھ ٹوپی پہنے ہوئے ممبئی سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر پنویل کی سڑکوں پر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھ کر مداح حیران ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم نگری کے کچھ مشہور اداکار ایسے بھی ہیں جو پرتعیش گھروں اور مہنگی گاڑیوں کے مالک ہونے کے باوجود بھی سادہ زندگی میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

سلمان خان کا شمار بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے، کیونکہ وہ اکثر عام لوگوں کی طرح زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے شاہانہ طرزِ زندگی سے دور ہوتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید