جنوبی لبنان میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زخمی ایک اور اسرائیلی فوجی دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
علم میں رہے کہ گزشتہ روز بھی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں 1 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے 22 سالہ فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک فوجی پیراٹروپرز بریگیڈ کی 890ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔