• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس بلدیاتی انتخابات میں کامیابی فرانس کی سیاست میں پاکستانیوں کی شروعات ہے، راجہ علی اصغر

فوٹو بشکریہ راجہ علی اصغر / فیس بک
فوٹو بشکریہ راجہ علی اصغر / فیس بک

پیرس: چیئرمین پاکستان مسلم لیگ فرانس راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ فرانس کے بلدیاتی انتخابات میں ایک پاکستانی عمر یعقوب کے کراہئی سے میئر اور دیگر پاکستانی نژاد امیدواروں کے میئر اور کونسلرز منتخب ہونا فرانسیسی سیاست میں پاکستانیوں کی شروعات ہے۔

پاکستان مسلم لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد فرانسیسی نوجوان کا یہاں سرکاری ملازمتوں، کاروبار اور سماجی خدمات میں آگے آنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نوجوانوں سے ہمشہ درخواست ہوتی ہے کہ وہ یہاں اچھے کام کرکے پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن کریں۔

عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے راجہ علی اصغر نے کہا کہ جنگ اچھی نہیں ہوتی، حالیہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے قیام امن کی کوششیں انتہائی مثبت قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شب روز کوششوں اور بہترین سفارت کاری پر اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔

پی ایم ایل فرانس کے چیئرمین نے کہا کہ جلد امن قائم ہوگا اور عالمی سطح پر اور خطے میں پاکستانی کردار کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید