• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی وسطٰی جنگ: برطانیہ میں لوگوں کی زندگی پر اثر پڑنے لگا، مالی فکرمندی

مشرقی وسطٰی کے تنازع کے مالی اثرات برطانیہ میں لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور ایک سروے کے نتائج کے مطابق 66 فیصد افراد آنے والے مہینوں میں اپنی مالی حالت کے حوالے سے فکر مند ہیں جبکہ ہر 10 میں سے تین یعنی 31 فیصد افتاد خوراک اور ہیٹنگ جیسی بنیادی ضروریات میں کمی لا رہے ہیں۔

ٹی ایس بی اور لائٹنگ ریچ کے لیے کیے گئے سروے میں 38 فیصد لوگوں نے کہا کہ گزشتہ برس اسی وقت کے مقابلے میں ان کی مالی حالت خراب ہوئی ہے ان دو اداروں پر مشتمل پورٹل لوگوں کو ان مالی امدادی گرانٹس سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے جس کے وہ حق دار ہو سکتے ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والے 25 فیصد افراد نے کہا کہ روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی بچت استعمال کرنا پڑی جبکہ ہر 6 میں سے ایک نے کسی عزیز یا دوست سے قرض لیا، 51 فیصد نے کہا کہ ان پر قرضہ چڑھا ہوا ہے۔

12 فیصد افراد نے کہا کہ قرض کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے، ٹی ایس بی اور لائٹنگ ریچ کے نمائندوں کے مطابق لوگوں کے خیال سے کہیں زیادہ مدد دستیاب ہے اس لیے لوگ گرانٹ کے اصول کے لیے اپنی اہلیت چیک کریں، قرض دینے والے ادارے بھی رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید