• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطے کے توانائی و ٹیلی کام شعبے نشانہ بنیں گے: ایران کی امریکا کو وارننگ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں توانائی کے انفرااسٹرکچر اور امریکی شیئرز رکھنے والی ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن کمپنیوں پر حملے کرے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے جواب میں تہران سخت ردِعمل دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ امریکی حملوں کی صورت میں خطے کی اہم توانائی کی تنصیبات اور انفارمیشن و ٹیلی کام کمپنیاں ایرانی کارروائی کا ہدف بن سکتی ہیں، خصوصاً وہ ادارے جن میں امریکی مفادات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے اہداف پل اور پھر پاور پلانٹس ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ شب ایران کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ امریکی فوج جو دنیا کی عظیم اور طاقتور فوج ہے، اس نے ابھی تک ایران میں جو کچھ بچا ہے اسے تباہ کرنا شروع نہیں کیا، اگلا ہدف پل ہوں گے، اس کے بعد پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے اور یہ فوری طور پر کرنا ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید