میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ صدر منتخب ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا ہے کہ من آنگ ہلینگ نے 584 پارلیمانی ووٹوں میں سے 293 ووٹ حاصل کیے۔
جنوری میں ہونے والے انتخابات میں فوج کی حامی پارٹی نے 80 فیصد سے زیادہ پارلیمانی نشستیں جیتی تھیں۔
69 سالہ جنرل نے 2021ء میں نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔