• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد دلکش دہری قوسِ قزح کا نظارہ

— تصویر بشکریہ جیو نیوز
— تصویر بشکریہ جیو نیوز

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سورج کی روشنی فضا میں موجود نمی سے گزرنے پر قوسِ قزح یعنی رینبو بنتی ہے۔

کراچی میں شہریوں نے گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں ایک دلکش قوسِ قزح کا نظارہ کیا۔

اس قوسِ فزح کی دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ ایک نہیں بلکہ دہری تھی، جس کا مشاہدہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

دہری قوسِ قزح کے نظارے نے شدید موسمی حالات کے بعد شہریوں کو ایک نایاب اور خوش گوار منظر فراہم کیا۔

یہ خوبصورت منظر کئی علاقوں میں دیکھا گیا، تاہم جب بادل چھٹنے لگے تو سعدی ٹاؤن سے لی گئی ایک تصویر میں قوسِ قزح کا مکمل دائرہ افق پر پھیلا ہوا دکھائی دیا۔

قوسِ قزح اُس وقت ظاہر ہوئی جب شہر میں ہونے والی تیز بارش کا سلسلہ کچھ دیر کے لیے تھما۔

اس سے قبل ہونے والی بارش سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق اس طرح کی قوسِ قزح اس وقت بنتی ہے جب سورج کی روشنی نمی سے بھرے بادلوں کے درمیان سے گزرتی ہے اور فضا میں موجود پانی کے قطروں سے ٹکرا کر منعکس و منکسر ہوتی ہے، جو عموماً شدید بارش کے بعد نظر آتی ہے۔

شہریوں نے اس دل موہ لینے والے منظر کو سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں شیئر کیا اور اسے طوفانی موسم کے بعد سکون کا لمحہ اور شہر کے چیلنجز کے درمیان ایک خوش آئند منظر قرار دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید