• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے میں مزید وقت لے سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے میں مزید وقت لے سکتا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا زیادہ وقت لگا کر، ہم آبنائے ہرمز کو آسانی سے کھلوا سکتے ہیں، اس سے تیل لے سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف اس اہم سمندری گزرگاہ کو کھول سکتا ہے بلکہ وہاں سے تیل حاصل کر کے بڑی دولت بھی کما سکتا ہے۔

 انہوں نے اسے دنیا کے لیے ایک تیل کا بڑا ذخیرہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایران کی جانب سے اس اہم تجارتی راستے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔ 

یہ گزرگاہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل گزرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید