• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تویشا شرما کیس، مرکزی ملزم کے دوست کا اہم گواہ پر حملہ، عدالت میں گواہی سے روکنے کی کوشش

اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں حال ہی میں توجہ کا مرکز بننے والے تویشا شرما پراسرار موت کیس کے ایک اہم گواہ پر مبینہ طور پر ملزم شوہر سمرتھ سنگھ کے دوستوں نے حملہ کر دیا۔

گواہ نیرج ڈوبے نے الزام لگایا ہے کہ 30 مئی کو چند افراد نے مجھے گھیر کر عدالت میں گواہی دینے سے روکنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کا اہم گواہ نیرج ڈوبے ملزم سمرتھ سنگھ کے گھر کے قریب سیلون چلاتا ہے، نیرج نے بتایا کہ 4 سے 5 افراد نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیس میں گواہ کیوں ہوں؟ مجھ سے بدزبانی کی اور دھمکیاں دیں، مزاحمت پر مجھ پر حملہ بھی کیا گیا۔

واقعے کے بعد نیرج ڈوبے نے کٹارا ہلز تھانے میں شکایت درج کروا دی ہے، پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج ڈوبے کا کہنا ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے اور میں نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو تویشا شرما اپنے سسرال میں مردہ پائی گئی تھی۔

تویشا کے اہلِ خانہ نے اس کے شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گیری بالا سنگھ (سابق سینئر جج) پر جہیز کے لیے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

کیس کے دونوں مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جبکہ پولیس نے حال ہی میں انہیں جائے وقوع پر لے جا کر واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید