• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنڈالہ ہوٹل مالک راجہ عبدالقیوم اغوا، مغو ی باز یاب، 4 ملزمان گرفتار

بھمبھر(نمائندہ جنگ) جنڈالہ سما ہنی کا ہوٹل مالک راجہ عبدالقیوم اغوا، ایس پی بھمبر سردار الیاس کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ چوکی کی کارروائی، کالا ڈب کے مقام پر اغوا کاروں اور پولیس میں مقابلے کے بعد مغوی عبد القیوم باز یاب، 4 ملزمان گرفتار 5اندھیرے کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جنڈالہ سما ہنی میں واقع ہوٹل کے مالک راجہ عبدالقیوم کو دو گاڑیوں میں سوار اسلحہ بردار دس افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ۔اغواء سے پہلے ملزمان نے ہوٹل کے باہر فائرنگ کی اور ہوٹل مالک عبدالقیوم کو زودکوب کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں نمبری STM7411 اور دوسری نامعلوم میں ڈال کر پونا کی طرف فرار ہو گئے، اغواء کی خبر ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس خان کو ملی جنہوں نے فوراََ DSP چوہدری امین کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی اور ساتھ ہی کوٹلی پولیس سے بھی تعاون مانگ لیا جہاں سے DSP چوہدری انصر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ، دونوں ڈی ایس پی صاحبان اپنے آفیسران چوہدری نثار یوسف ایس ایچ او سماہنی اور چوکی آفیسر کالا ڈب پولیس اسٹیشن نے کاروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا شرو ع کر دیا اورکالا ڈب تحصیل چڑھوئی ،ضلع کوٹلی اور بہملہ بیانس کے جنگلات سے ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلہ شروع ہوا اور بلآخر پولیس نے دس میں سے پانچ ملزمان راجہ شہزاد ولدراجہ بنارس خان ساکن تونین، اشفاق احمد ولد مشتاق احمد ساکن گرہون ، دانش اخلاق ولد اخلاق خان ساکن گرہون،مدثر نواز ولد حق نواز غازی گڑھا گرفتارجبکہ شجاعت منیر ولد محمد منیر غازی گڑھا دوسرے پانچ ملزمان سمیت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ادھر گرفتار ملزمان میں سے راجہ اشفاق ولد راجہ مشتاق (مقتول) نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے شک تھا کہ راجہ عبد القیوم میرے والد راجہ محمد مشتاق کے قتل میں ملوث ہے یا اسے معلوم ہے کہ انہیں کس نے قتل کروایا ہے ا س لئے اسے اغوا کیا یاد رہے کہ کچھہ عرصہ قبل راجہ محمد مشتاق کو گرہون کے مقام پر ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا پھر اسی تناظر میں دیگر آٹھ افراد بھی خاندانی دشمنی کی نزر ہو گئے تھے گرفتار ہونے والے ملزمان میں راجہ شہزاد عر ف پپی ساکن تونین پہلے بھی ایک قتل میں سزا یافتہ ہے
تازہ ترین