• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل : جبری بھرتی کے خلاف احتجاج میں فوجی بھرتی مرکز کے سامنے بھگدڑ مچ گئی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیل میں جبری بھرتی کے خلاف احتجاج میں فوجی بھرتی مرکز کے سامنے بھگدڑ مچ گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کے خلاف یہودی فرقہ حریدی نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ریل سروس بند کرنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی پولیس، جن میں گھڑ سوار دستے بھی شامل تھے نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جب مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا تو حالات بگڑ گئے اور احتجاج تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید