• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی ایئر ڈیفینس نے آج 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل تباہ کیا، وزارت دفاع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت دفاع کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل تباہ کیا۔ 

ابوظبی اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ایران سے داغے گئے 50 ڈرونز بھی ناکارہ بنائے گئے۔ 

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق مجموعی طور پر 507 بیلسٹک میزائل، 24 کروز میزائل اور 2191 ڈرونز تباہ کیے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی حملوں میں 2 اماراتی فوجی اور ایک مراکشی شہری شہید ہوا۔ 

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں اب تک 4 پاکستانیوں سمیت 10 افراد شہید اور 217 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید